سلامتی کونسل میں امریکی رویہ سفارتی کوششوں کی ناکامی کی وجہ
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی تخریبی پالیسی اور منفی رویے کی وجہ سے اس کونسل میں چند فریقی سفارتی کوششوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیراسحاق آل حبیب نے سلامتی کونسل کی کارکردگی کے طریقہ کار کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے سلامتی کونسل کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
اسحاق آل حبیب کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو ڈھال کے طور پر ایسے میں استعمال کیا جا رہا ہے کہ جب سلامتی کونسل نے عالمی سطح پر امن و امان، سکیورٹی چیلنجز اور صیہونی حکومت کے خطرات اور یمن پر حملے کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر نے کہا کہ امریکہ کی غلط اور خطرناک پالیسی کی وجہ سے سلامتی کونسل مشرق وسطی کے بحران کے حل میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر سکی ہے۔