Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • میزائلی پروگرام پوری قوت و طاقت سے جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم میزائلی پروگرام پرکام پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ہم میزائل پروگرام پر کام پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جنرل وحیدی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے امریکہ اور یورپی ممالک کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی، میزائل پروگرام پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور نہ ہی ایران کا میزائل پروگرام مشترکہ ایٹمی معاہدے کا حصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ملکی دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور میزائلی پروگرام پرکام پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔

ٹیگس