Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے گرفتار ہو گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ لندن میں ایرانی سفارتخانے پرشرپسند عناصر کی جانب سے دھاوا بولنے  والے گرفتار ہو گئے ہیں۔ بہرام قاسمی نے  حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ انتہاپسند شیرازی فرقہ کے حامیوں کے چند عناصر نے کل لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی عمارت پر دھاوا بولنے کے علاوہ ایرانی پرچم کی توہین بھی کی تھی۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں موجود برطانوی سفیر سے شدید احتجاج کیا.

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ چلاکر انھیں کڑی سزا دی جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر نے اس واقعے پر اپنی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر معافی مانگی.

ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے چاقووں  سے لیس تھے اور 3 گھنٹے بعد برطانوی پولیس نے شرپسندوں پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ شیرازی فرقے کی قیادت جو برطانوی شیعہ کے نام سے مشہور ہے سید صادق شیرازی کرتے ہیں۔

شیرازی فرقہ سنی مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتا ہے۔

 

 

 

 

 

ٹیگس