ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے-
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اپنے تین روزہ دورہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مختلف شعبوں میں تعلقات اور باہمی تعاون کی توسیع اور دوطرفہ دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کریں گے-
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری راہوں کی فراہمی اور آسانیاں پیدا کرنا وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا اصل مقصد ہے-
وزیرخارجہ کے ساتھ تیس افراد پر مشتمل وفد اس دورے میں شامل ہو گا جس میں تجارتی شخصیات اور صنعتکار بھی موجود ہوں گے-
اس موقع پر اسلام آباد اور کراچی میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور تجارتی حکام اور تاجروں کی دو نشستیں بھی ہوں گی اور ایرانی وزیرخارجہ دونوں ہی نشستوں میں تقریر کریں گے-