عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ کی وزیرخارجہ ظریف سے ملاقات
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام اور یمن جیسے جنگ زدہ ملکوں کے عوام کے مصائب و آلام کم کرنے اورانہیں انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئےاپنی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر میرر سے ملاقات میں علاقائی مسائل پر بات چیت کی ہے - عالمی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ نے بھی علاقے کے بعض ملکوں منجملہ شام ، یمن اور عراق میں انسانی بحرانوں سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اپنی خواہش اور آمادگی کا اعلان کیا - اس ملاقات میں شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں محصور عام شہریوں کو بحفاظت وہاں سے باہر نکالنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا -