ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کےدورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پاکستان میں تین روزہ قیام کےدوران اس ملک کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اس دورے میں پاکستانی اعلی عہدیداروں سے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے اور بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادل خیال کریں گے۔وہ اسلام آباد اور کراچی میں ایران اور پاکستان کے کاروباری اور تجارتی نمائندوں کے دو اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ تاجروں اورصنعت کاروں کا تیس رکنی وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کےدورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ اورتجارت کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔