ایران کا ترک طیارے کے سانحے پر افسوس کا اظہار
Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی علاقے میں گزشتہ روز گرنے والے ترکی کے خصوصی طیارے کے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے ترک طیارے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باوجود جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ ترکی کا ایک چھوٹا پرائیویٹ جیٹ ایرانی صوبے چھار محال و بختیاری میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے اور ارکان سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 10 لاشوں کی شناخت کر لی گئی۔ جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔