Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی فوجی طاقت سعودی عرب سے زیادہ

امریکی میگزین فوربس نے ایران اور سعودی عرب کی فوجی طاقت کا حال ہی میں موازنہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ ایران کا رتبہ خطے کی 10 فوجی طاقتوں میں سعودی عرب سے بالاتر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی  میگزین فوربس نے ایران کے بارے میں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ سعودی عرب کے ولیعہد کی گفتگو اور دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوج کا رتبہ خطے کی دس بڑی افواج میں سعودی عرب سے بالا تر ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے دعوی کیا تھا کہ ایران  سعودی عرب کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ ایران کی فوجی طاقت اور اقتصادی پوزیشن کمزور ہے۔

ٹیگس