Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • حکومت پیداواری شعبوں میں نجی کمپنیوں کی حمایت کرے گی، صدر مملکت

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت پیداواری شعبے میں نجی کمپنیوں کی مشارکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز تہران میں نجی دواز ساز کمپنی کیمیا فارماسیوٹیکل  کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ اس کمپنی کی تیار کردہ دوائیں نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہیں بلکہ بیرون ملک برآمد بھی کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، پیداواری شعبے میں سرگرم نجی کمپنیوں کی بھرپور حمایت کرے گی۔انھوں نے ملکی صنعت کاروں  سرمایہ کاروں سے ملک کی ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس موقع پر مذکورہ دوا سازکمپنی کے بعض شعبوں کا افتتاح بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی معروف اور شاندار ماضی کی حامل یہ دوا ساز کمپنی، اس وقت ایک سو بیس سے زائد قسم کی مختلف دوائیں اور انجکشن تیار کر رہی ہے۔

ٹیگس