Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا دور باکو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے دورہ آذربائیجان میں جو اس ملک کے صدر الہام علی اف کی دعوت پر انجام پایا ہے، اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے ساتھ اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے-

اس دورے میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے اعلی رتبہ وفود کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں دونوں ملکوں کے صدور بھی موجود ہوں گے-

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ باکو میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے-

اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ترکمنستان کے سرکاری دورے پر منگل کو عشق آباد پہنچے اور ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات اور مذاکرات انجام دیئے تھے-

ایران اور ترکمنستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے تیرہ معاہدوں پر دستخط ہوئے- صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکمنستان سے آذربائیجان روانہ ہونے سے قبل ترکمنستان کے تاریخی اور مذہبی شہر مرو کا بھی دورہ کیا۔

ٹیگس