Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • علاقے کی سیکورٹی کے لئے اغیار کے منصوبے ناقابل قبول ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خطے کے بارے میں وہ سیکورٹی منصوبے جو مشرق وسطی سے باہر تیار کئے جاتے ہیں وہ عملی نہیں ہوسکتے اور نہ ہی انہیں قبول کیا جاسکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے ماسکو میں سیکورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روس پہنچنے پر منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی سیکورٹی کے لئے اغیار کے تیار کردہ منصوبے شام میں ناکارہ ثابت ہوگئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکورٹی اور سلامتی کے لئے جو بھی منصوبے علاقے سے باہر تیارکئے جائیں گے وہ علاقے کے حقائق سے عدم ہم آہنگی اور ناوافقیت کی بنا پرعملی جامہ نہیں پہن سکیں گے اور نہ ہی ان کو قبول کیا جاسکتا ہے۔
ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے دو اتحاد تیار ہوئے تھے ان میں سے ایک اتحاد استقامتی محاذ کا ہے جس نے شام کی حمایت کرکے دہشت گردوں کے خلاف حقیقی معنوں میں جنگ لڑی اور داعش کو شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف دوسرا نام نہاد اتحاد امریکی قیادت میں بنا تھا جس نے اپنے مفادات کے مطابق عمل کیا جہاں پر اس کا مفاد ہوتا تھا یہ اتحاد دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بجائے اس کی حمایت اور مدد کرتا تھا۔

ٹیگس