Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ماسکو میں ایران اور پاکستان کے وزرائے دفاع کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی حکام اپنے ناپاک منصوبوں اور مذموم سازشوں کے ذریعے علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ امریکی حکام اپنے ناپاک منصوبوں کو علاقے کے ملکوں کے مفادات کے برخلاف عملی جامہ پہنائیں اور خطے کا امن تباہ کریں-

انہوں نے کہا کہ تہران اسلام آباد کے ساتھ دفاعی، فنی اور مہارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے- ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی توانائیاں فیصلہ کن اور دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا محرک ہیں-

پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیر نے بھی کہا کہ مغربی ایشیا میں پائی جانے والی بدامنی اور عدم استحکام کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک آپسی صلاح و مشورے کا عمل اور زیادہ تیز کریں تاکہ علاقے کی مشکلات کے حل کے لئے قدم اٹھایا جا سکے-

 

ٹیگس