Apr ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  •  ایران کے صدر کی موجودگی میں83 جوہری کامیابیوں کی تقریب رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں آج صبح جوہری صنعت کے مختلف شعبوں میں 83 جوہری کامیابیوں کی تقریب رونمائی ہوئی

9 اپریل کی تاریخ ایران میں جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن سے مناسبت رکھتی ہے اور اسی مناسبت سے آج صبح دارالحکومت تہران میں قومی جوہری ٹیکنالوجی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے صدر، وزراء، پارلیمنٹ کے نمائندوں، اہم شخصیات اور غیر ملکی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدرمملکت حسن روحانی نے  ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی‌اکبر صالحی کے ساتھ جوہری سازوسامان کی نمایش کا بھی افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کےمشیراصغر زارعان نے سنیچر کے روز تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو گنا نئی جوہری کامیابیوں کی رونمائی کی جائیگی۔

 

ٹیگس