Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے وزرائے پٹرولیم کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے نئی دہلی میں 16 ویں بین الاقوامی توانائی اجلاس سے قبل ہندوستان کے وزیر تیل سے گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنه نے ہندوستان کے وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان سے نئی دہلی میں ملاقات کرنے کے بعد توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے روابط کے فروغ پر تاکید کرتے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں ہندوستان کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے اور فرزاد بی گیس فیلڈ کے پروجیکٹ میں ہندوستان کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

فرزاد بی گیس فیلڈ خلیج فارس میں ایران اور سعودی عرب کا مشترکہ گیس فیلڈ ہے۔

ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ فرزاد بی گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے رکاوٹیں دور ہو گئیں اور اس گیس فیلڈ کے فروغ کیلئے مذاکراتی عمل مثبت رہا۔

بیژن نامدار زنگنه نے ہندوستان کی جانب سے ایران کے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر پٹرولیم  نے اس سلسلے میں اپنی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دو مہینے کے اندر ہندوستان کی جانب سے اس سلسلے میں تجاویز دی جائیں گی۔

ٹیگس