Apr ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کی منظوری

امریکی کانگریس کے اراکین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔

اسکائی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چار اراکین کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا جسے دو مخالف ووٹوں کے مقابلے میں چار سو دس ووٹوں سے منظوری دی گئی۔
اس بل کی بنیاد پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی شہریوں کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے والی ایرانیوں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی۔
امریکی وزارت خارجہ نے اکّیس اپریل کو بھی انسانی حقوق کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔
دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ امریکہ کی یہ رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے۔

ٹیگس