ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے : امریکی کانگریس کی مسلم رکن کا بیان
کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے اور وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: الہان عمر نے صدر ٹرمپ کو مزید کہا کہ آپ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے میرے بارے میں جھوٹ اور سازشی نظریات پھیلا رہے ہیں۔
برسوں کی تحقیقات میں کچھ ثابت نہیں ہوا آپ اپنے غنڈوں کو منی سوٹا سے نکالیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سخت ناقد کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کے خلاف امریکی محکمۂ انصاف کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ الہان لوگوں کو پرتشدد مظاہروں کے لیے اکسا رہی ہیں۔
دراین اثنا امریکی محکمہ انصاف نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی رکن الہان عمر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔