Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ؛ ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس کو نسلی امتیاز کا سامنا

امریکہ کی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو منی سوٹا کے شہر میناپولیس میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا

سحرنیوز/دنیا:   امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر پر اس وقت ایک سفید فام امریکی نے بدبودار مائع پھینک دیا جب وہ خطاب کر رہی تھیں۔ مائع پھینکے جانے سے الہان عمر کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا۔

 

الہان عمر اس اجلاس میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم سے استعفے یا مواخذے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹی نوم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر ایک واقعے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں الہان عمر جیسے افراد کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنا ہو گا۔

 

ٹیگس