May ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • علاقائی اورعالمی مسائل میں ایران کا اہم کردار، صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کی مزید مضبوطی چاہتے ہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز آرمینیا کے نئے وزیر اعظم 'نیکل پاشینیان' کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ایران اور یوریشیا یونین کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ایک مناسب موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی، اقتصادی، زراعت اور دوسرے مسائل پر کثیرالجہتی تعلقات قائم کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا اور علاقے میں پائیدار امن اور سلامتی برقرار رکھنا، سیاسی مذاکرات اور عالمی قوانین کے مطابق تنازعات کا حل چاہتا ہے.

انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی علیحدگی کو عالمی معاہدے بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے میں ایرانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی اسے بچایا جا سکتا ہے.

آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنا پر دوستانہ تعلقات کا فروغ خاص اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ہونے والے معاہدوں کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اورعالمی مسائل میں ایران اہم کردار ادا کررہا ہے جبکہ خطے میں امن و سلامتی تمام ممالک کے مفاد میں ہے.

پاشینیان نے کہا کہ جوہری معاہدہ خطے میں استحکام اور سلامتی کا باعث ہے اور آرمینیا کبھی بھی ایران مخالف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا.

ٹیگس