Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی اسپیکر کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد

ایرانی اسپیکر نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ  ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اسلامی ممالک کے اسپیکروں کو مبارکباد پیش کی ہے.

علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں مسلم ممالک کےاسپیکروں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی.

اس موقع پرانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے باہمی اعتماد اور اتحاد کے زیر سایہ عالم اسلام کی عزت افزائی ہوگی اور اسلام کے پُرامن چہرے کو مزید اُجاگر کیا جائے گا.

علی لاریجانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ دور میں عالم اسلام کو درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمے کے لئے اسلامی ملکوں کی پارلیمنٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.

  ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ تمام مسلم ریاستوں کے ساتھ پارلیمانی شعبے میں قریبی تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے.

 

 

ٹیگس