Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • یورپی یونین افغان پناہ گزینوں کی مدد کرے ،ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نے تہران میں یورپی یونین میں مائیگریشن افیئر کے سربراہ ڈیمیٹرس اورا موپولوس سے ملاقات میں کہاکہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں حالات کو اس طرح سے فراہم کرے کہ افغان مہاجرین اپنی مرضی سے اپنے وطن لوٹ سکیں

ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ افغان پناہ گزیں ایران میں ایرانی شہریوں کی ہی طرح سے زندگی بسر کررہے ہیں کہاکہ ایران پر پناہ گزینوں کا بہت زیادہ بوجھ ہے - انہوں نے یورپی یونین سے کہا کہ جب تک یہ پناہ گزیں ایران میں ہیں اس وقت یورپی یونین انہیں انسان دوستانہ امداد اور تعلیمی و طبی سہولتیں فراہم کرے - ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ذریعے دی جانے والی معمولی اور ناچیز مدد پناہ گزینوں کے امور پر صرف ہوجاتی ہے کہا کہ اقوام متحدہ جو امداد دیتی ہے وہ تعلیم اور صحت کے مسائل سے متعلق ہوتی ہے - اقوام متحدہ نے جولائی دوہزار سترہ کی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران میں دس لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزیں موجود ہیں جبکہ بیس لاکھ غیر قانونی افغان پناہ گزیں بھی ایران میں زندگی بسرکررہے ہیں - رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے حکمنامے میں سبھی افغان پناہ گزین  بچوں کے لئے خواہ وہ قانونی ہوں یا غیر قانونی ہوں تعلیم کی سہولت مفت فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور ان افغان پناہ گزینوں کو مفت میڈیکل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں -  

 

ٹیگس