ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل رات مشہد مقدس میں کہا کہ امریکی حکام یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید ایرانی قوم امریکی سازش کا شکار ہو جائے جو ان کی خام خیالی ہے اس لئے کہ ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نےعلاقے میں ایران کےایک طاقتور ملک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور استقامتی بلاک نے علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔