Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • دیگر ملکوں پر دباؤ اقوام متحدہ کے منشور کے منافی، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے دیگر ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے یک جانبہ غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقابلے میں عوام کی حمایت کے موضوع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران  دیگر ملکوں کے خلاف دباؤ کے لئے یک جانبہ غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیا اور کہا کہ انسان دوستانہ امور کے بہانے بڑی طاقتوں کی جانب سے طاقت کا استعمال، جو سیاسی مداخلت کی راہ ہموار ہونے کا باعث بنتا ہے، ناجائز اور غیر قانونی ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ خطرناک بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں عالمی برادری بیداری کا مظاہرہ کرے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہ دے کہ مستقبل میں اجتماعی قتل عام کا پھر کوئی خوف پیدا ہو۔غلام علی خوشرو نے کہا کہ اس بات کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران نسل کشی اور جارحیت کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیاسی عزم اور موثر اقدام کے فقدان کے نتیجے میں کیسے لاکھوں بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام اور کروڑوں دیگر کو بے گھر ہونا پڑا؟۔انھوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم کو روکنے کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے اور اسے چاہئے کہ مختلف ملکوں کے درخواست پر اور اقوام متحدہ کے ذریعے ان ممالک کی مدد کرے اور اپنا فرض نبھائے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس طرح کے جرائم کو روکنے کے لئے ایک طویل مدت اسٹریٹیجی کو مدنظر رکھے جانے کی ضرورت ہے، کہا کہ اس مسئلے کو صرف فوجی طاقت کے استعمال سے حل کرنے کی ہی نہیں سوچنا چاہئے - 

ٹیگس