Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • خان یونس اور جبالیہ میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونیوں کے حملے میں مزید دس فلسطینی شہید

غزہ پٹی کے شہر خان یونس اور جبالیہ کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کے حملےمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس فلسطینی شہید اور نو زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے غزہ پٹی کے شہر خان یونس اور جبالیہ کیمپ میں پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کے حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب و دہشتگرد صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کو طول دینا چاہتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ حملہ صیہونیوں کی فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کے خون بہانے میں بے شرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد بہتر ہزار ایکسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم امریکی حکومت کو اس تباہ کن صورتحال کا مکمل طور پر ذمہ دار سمجھتے ہیں کیونکہ وہ صیہونی حکومت کی اہم حامی ہے اور صیہونی حکومت اور اس کے مجرم لیڈروں کو ہمارے عوام کی تباہی کو جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔

 

ٹیگس