Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو راہل گاندھی نے دھوکہ سے تعبیر کیا

ہندوستان کی لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہند، امریکہ تجارتی معاہدے کو دھوکے سے تعبیر کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایاہے۔

سحرنیوز/ہندوستان    ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہند، امریکہ تجارتی معاہدہ کودھوکہ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس معاملے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہندوستانی کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہے، کسانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور ملک کی زرعی خود مختاری کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

راہل گاندھی نے اس معاہدہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پانچ سوالات کے جواب دینے کی درخواست بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اس بارے میں وضاحت ضرور ملنی چاہیے اور یہ صرف آج کی بات نہیں ہے بلکہ یہ مستقبل کا بھی مسئلہ ہے۔

 

ٹیگس