Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔

آسیان کے تمام ملکوں کی جانب سے دوستی اور تعاون کے سمجھوتے میں ایران کی شمولیت کی بھرپور حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں اہم اور موثر طاقت کی حیثیت سے ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایران کی پارلیمنٹ نے کچھ عرصے قبل آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے ٹی اے سی میں شمولیت کی منظوری دی تھی۔یہ معاہدہ فروری انیس سو چھیہتر میں طے پایا تھا اور اب تک دنیا کے تیس ممالک  اس معاہدے میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا، فلپائن، سنگاپور، میانمار، لاؤس اور برونئی آسیان کے رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس