Aug ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • یورپی پیکیج کے بارے میں ایران کا موقف

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپی پیکیج کے بارے میں امید کا اظہار کیا کہ اس حوالے سے ایران اور یورپ جلد ہی کسی مثبت نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کیلئے یورپ کے مجوزہ پیکیج کے بارے میں کہا کہ یورپ کے ساتھ باہمی تعاون ختم نہیں ہوا البتہ شاید کچھ شعبوں میں وہ بھی یورپ اور امریکہ کی کمپینیوں کے روابط کے تناظر میں سست روی کا شکار ہورہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کیلئے دلچسپی اور سیاسی عزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی حکام کو معلوم ہے کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ایران کا نقطہ نظر اہم ہے۔

بہرام قاسمی نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر امریکہ کے نکلنے اور ایران سے روابط کو کم کرنے کیلئے ان ملکوں پر امریکہ کے ممکنہ دباو پر کئی ممالک سے گفتگو کی۔

ٹیگس