اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے پانچ طیارے ایران پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i332642-اے_ٹی_آر_کمپنی_سے_خریدے_جانے_والے_پانچ_طیارے_ایران_پہنچ_گئے
اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے پانچ نئے مسافربردار طیارے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے.
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے پانچ طیارے ایران پہنچ گئے

اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے پانچ نئے مسافربردار طیارے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے.

ایران کی قومی کمپنی (ہما) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خریدے جانے والے اے ٹی آر کے پانچ مسافربردار طیارے اتوار کے روز ایران پہنچ گئے ہیں.

ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران ایئر کمپنی نے اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافربردار طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے جن میں سے اب تک 13 طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں.

خریدے جانے والے نئے اے ٹی آر جہاز میں 70 مسافروں کے بیٹھنےکی گنجائش ہے.