Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر دفاع کی شام کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور استقامتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی ہے۔


ایران کے وزیردفاع نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ پوری دنیا کے عوام اس جنگ اور جد و جہد کے مرہون منت ہیں جو اس ملک میں دہشت گردوں کے خلاف لڑی اور انجام دی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے علاقوں کو آزاد کرالئے جانے کے بعد پورا خطہ تکفیری دہشت گردوں سے پاک ہوجائے گا اور شامی پناہ گزیں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا ایران بدستور شام کے عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ شام کے صدر بشار اسد نے بھی ایران کے وزیردفاع کے دورہ شام اور شامی فوج کی کامیابیوں کے بیک وقت انجام پانے کو فال نیک قراردیا اور کہا کہ دمشق اور تہران کے تعلقات انتہائی مستحکم اور پائیدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پروپیگنڈا دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

 

ٹیگس