ایران کے صدر کے دورہ نیویارک کے پروگرام کا اعلان
ایران کے صدر کے دفترکے انچارج محمود واعظی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نیویارک کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات یا کوئی ملاقات نہیں کریں گے۔
انھوں نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے مگر امریکی صدر ٹرمپ سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔محمود واعظی نے کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی دورہ نیویارک میں مختلف ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کریں گے۔انھوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ستمبر کے آخر میں نیویارک جائیں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اٹھارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔