آل سعود نے پھر شیطنت کی!
Sep ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
گزشتہ روز سعودی عرب کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ ’’الاہوازیہ‘‘ نے ایران کے جنوبی شہر اہواز میں ہونے والی فوجی پریڈ کے دوران حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ۲۹ شہید اور قریب ساٹھ زخمی ہو گئے۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ایران نے اس حملہ کے ذمہ داروں کو بھرپور اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔