Oct ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سےعراقی وزیراعظم کو مبارکباد

عراق نے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر تاکید کی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عادل عبدالمہدی کو عراق کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

ڈاکٹر روحانی نے عراق کے منتخب وزیر اعظم کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح بالخصوص نئے دور میں عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

صدرمملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ عادل عبدالمہدی کے وزرات عظمی کے دور میں ایران اور عراق جن کے درمیان مضبوط اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی مشترکات ہیں، تعاون میں نئے باب کا آغاز ہوگا.

در ایں اثناعراقی کے نئے صدر برہم صالح نے گزشتہ روز عراق میں تعینات ایران کے سفیر سے ملاقات میں ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر تاکید کی ۔

عراقی صدر نے ایران اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید گہرے بنانے کے خواہاں ہیں.

 

ٹیگس