Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت امریکہ اور مغرب کی حمایت سے خطے میں جرائم کا اتکاب کر رہی ہے: انصار اللہ

 یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن امریکہ اور مغرب کی مسلسل حمایت سے فلسطین اور لبنان میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے اور شام پر بھی حملے کر رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سید الحوثی نے رجب کے پہلے جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ قتل عام اور جارحیت کو معمول اور قابل قبول بنانا چاہتا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے بیت المقدس کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ اس پر کوئی ردعمل بھی سامنے نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو تسلیم کرلیا تو یہ پوری امت مسلمہ کے لیے تباہ کن ہوگا۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ سرزمین فلسطین کی دولت لوٹ لی گئی ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمان ممالک لوٹی گئي اس دولت کے خریدار بن کر اسرائيل سے لین دین کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس