ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو
Oct ۰۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان پیر کے روز ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں فریقین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف مسائل خاص طور سے ایندھن کے بارے میں بات چیت کی۔
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔