Oct ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے اقدامات امتیازی اورسیاسی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ حقائق کے خلاف اور اس میں مخصوص سیاسی ایجنڈے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں شریک ایرانی نمائندے محمد حسنی نژاد نے ایرانی عوام پر پابندیوں کے منفی اثرات سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی عدم توجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اقدامات دوہرے معیار اور سیاسی مقاصد پر مشتمل ہیں.

ایرانی نمائندے نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے ایرانی عوام کے معاشی اور سماجی حقوق پر لگائی جانے والی پابندیوں پر کوئی توجہ نہیں دی.

اس موقع پر انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ حقائق کے خلاف اور اس میں مخصوص سیاسی ایجنڈے شامل ہیں.

انہوں نے خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلسل امتیازی سلوک اور بے بنیاد رپورٹس بنانے سے نہ صرف دوہرے معیار کے اقدامات بے نقاب ہورہے ہیں بلکہ اس سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اقدامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں.

ایرانی نمائندے نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غیرتعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی رپورٹ ہے جس میں ایران کے خلاف غیرمنصفانہ بات تو کی گئی ہے مگر ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں پر بات نہیں کی گئی۔

ٹیگس