Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • لبنان میں نئی حکومت کی فوری تشکیل پر ایرانی سفیر کی تاکید

لبنان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی لبنانی حکومت کی تشکیل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا.

 لبنان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جلال فیروز نیا نے بیروت میں لبنان کی عیسائی جماعت تحریک المردہ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ کے ساتھ ملاقات کے بعد  کہا کہ یقینا لبنان میں نئی حکومت کے آنے سے تہران اور بیروت کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا.

اس ملاقات میں تحریک المردہ کے سربراہ سلیمانفرنجیہ نے بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے تحریک المردہ  کے ساتھ روابط کو دوستانہ اور خوشگوار قرار دیا۔

واضح رہے کہ 24 مئی 2018 کو لبنان میں نئی پارلیمنٹ کی تشکیل اور سعد الحریری کی جانب سے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد  اس ملک کے صدر میشل عون نے سعد حریری کو حکومت بنانے اور اپنی کابینہ کا اعلان کرنے کی دعوت دی۔

ٹیگس