Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امام رضا علیہ السلام کے زائرین کا پاپیادہ سفر

اٹھائیس اور انتیس صفر کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایران کے گوشہ و کنار سے پاپیادہ روانہ ہونے والے زائرین اور عزاداران رسول و آل رسول کے کارواں مشہد مقدس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اٹھائیس صفر المظفر پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت  اور انتیس صفر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد کی مناسبت سے ایران کے گوشہ و کنار سے بہت بڑی تعداد میں زائرین پاپیادہ مشہد مقدس پہنچ رہے ہیں۔

عاشقان رسول و آل رسول کا یہ پیدل سفر امام رضا علیہ السلام کے حضور عقیدت و محبت کے اظہار اور غم کے اس موقع پر عزاداری اور سوگواری  کے لئے انجام پاتا ہے۔

زائرین کے راستے میں آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ موکب قائم کئے گئے ہیں جہاں پیدل جانے والے زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم تک پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی کے مغربی علاقے  سے گیارہ ہزار زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

ٹیگس