لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں، ایک ہزار سے زائد عام شہریوں کی شہادت
Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 1000 سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 9 افراد شہید اور 47 زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تازہ سلسلے میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار بہتر ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار 966 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں دس لاکھ سے زائد لبنانی اپنا گھربارچھوڑ کر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel