وعدۂ صادق 4 آپریشن کی 81 ویں لہر، ایرانی میزائلوں عماد ، قیام ، خرمشہر اور قدر نے تباہی مچا دی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وعدۂ صادق 4 آپریشن کی 81 ویں لہر کے تحت عماد، قیام، خرمشہر‑4 اور قدر میزائلوں کی مدد سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں 70 سے زائد اہداف پر حملے کیے۔
سحرنیوز/ایران: آج بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ٹھیک نشانے پر لگنے والے میزائل متعدد مراحل میں، بارش کے دوران، رمز یا باقرالعلوم علیہ السلام کے ساتھ اور وطن کے تمام جوانوں اور خصوصاً شہید سید جواد ایزدی کی روح کو نذر کرتے ہوئے داغے گئے۔ اعلامیے کے مطابق یہ میزائل حیفا، دیمونا، الخضریہ (حیفا کے نزدیک)، شمالی و جنوبی تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں کامیابی سے لگے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ میدانی اطلاعات کے مطابق، تین پچھلی لہروں کے بعد ہونے والے تازہ حملوں سے اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 2500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سپاہ پاسداران اور ایرانی فوج ایک قوم کی طرح متحد ہیں اور پورا ملک دفاع کے لیے کھڑا ہے۔
اعلامیے میں امریکا کی عوام اور دانشوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ موجودہ جنگ کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے جنگ پسند سیاست دانوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط بیانی اور تحریف کا سامنا کر رہے ہیں۔ حقیقت کو امریکا کے پٹرول پمپس، ایران کی سڑکوں اور تل ابیب و حیفا کے آسمانوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ وہ اپنے بیانات کے ذریعے جنگ کی اصل صورتِ حال کو واضح کرتی رہے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اپنے نوجوانوں کو فریب میں ڈال کر جنگ کی طرف نہ دھکیلا جائے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ تل ابیب اور حیفا کو تباہ کرنے کی دھمکی وہ سبق ہے جو ان کے شہداء نے انہیں دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel