Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران: ہم خطے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی اور ان کی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

 ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی اور ان کی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:سحر نیوز: ڈاکٹر قالیباف نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ جو غلطیاں امریکی جنرلوں نے کی ہیں، انہیں عام سپاہی درست نہیں کر سکتے، بلکہ وہ صرف نیتن یاہو کے وہم و گمان کا شکار بنیں گے۔  
 ہماری سرزمین کے دفاع کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔  
 قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ اگر کسی نے ایران کے خلاف مہم جوئی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس