25 مارچ تک 85 ہزار 176 غیر فوجی عمارتوں اور282 اسپتالوں اور کلینکوں پر دشمن کے حملے
Mar ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ تازہ رپوررٹوں کے مطابق 25 مارچ تک ملک کے 85 ہزار 176 غیر فوجی عمارتیں دشمنوں کے حملوں کا نشانہ بن چکی ہیں
سحرنیوز/ایران: ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئر مین کولیوند نے بتایا ہے کہ 25 مارچ تک امریکا اور صیہونی حکومت کے حملوں میں تباہ ہونے والی 85 ہزار 176 غیر فوجی عمارتوں میں سے 64 ہزار5س83 عمارتیں رہائشی اور 19 ہزار 694 تجارتی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صوبہ تہران میں، دشمن کے حملوں میں، 26 ہزار717 رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ دشمن کے دہشت گردانہ حملوں میں، 282 اسپتال، کلینک اور ٹراما سینٹرس نیز600 اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel