Nov ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • منشیات کے اسمگلروں کے پانچ نیٹ ورک تباہ، چھے ٹن منشیات برآمد

ایران کے سیکورٹی اداروں نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران منشیات کے اسمگلروں کے پانچ نیٹ ورک تباہ کر دیئے۔

 اس کارروائی کے دوران گیارہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن میں زیادہ تر یورپی ملکوں کے شہری ہیں۔
 ایران کے سیکورٹی اداروں نے اس آپریشن کے دوران چھے ٹن منشیات بھی برآمد کی ہے۔
 پچھلے چند برسوں کے دوران ایران کے سیکورٹی اداروں نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد یورپ سے ایران منتقل کرنے والے کئی بین الاقوامی نیٹ ورک تباہ کیے ہیں۔
 اسلامی جمہوریی ایران دنیا میں منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس راہ میں تین ہزار آٹھ سو سیکورٹی اہلکاروں کی قربانی بھی دے چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کو دنیا میں منشیات کے خلاف جنگ کا علمبردار قرار دیا ہے۔

ٹیگس