Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے۔

شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں ایرانی فوجی مشیروں کا کردار کسی سے پوشید نہیں ہے۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک ایرانی مشیروں کی شام میں موجودگي کو مداخلت قرار دیتے ہیں جبکہ شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر ایران نے اپنے فوجی مشیروں کو شام بھیجا۔ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ ایران کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ایران نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے شام میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کر دی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تہس نہس کرکے رکھ دیئے۔ شام میں ایران نے اپنے ڈرون طیاروں کا بھی کامیاب تجربہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار سے جہاں دہشت گردوں کے حامی ممالک ناخوش ہیں وہیں دہشت گردی کا شکار ممالک ایرانی اقدامات کی تعریف اور قدردانی کرتے نظر آتے ہیں ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایران دنیا کے پانچ طاقتور ملکوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں کا بہت بڑا کلیکشن موجود ہے جو ہم نے مال غنیمت میں حاصل کیے ہیں۔ان کا اشارہ ایران کی حدود میں جاسوسی کرنے والے امریکی اور اسرائیلی ڈرون طیاروں کو اتارے جانے کی جانب تھا۔

ٹیگس