روس کا 3 گھنٹے میں یوکرین کے مزید پچیس ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ
Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے مزید پچیس ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ تین گھنٹے کے دوران یوکرین کے پچیس ڈرون مار گرائے ہیں۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان طیاروں کو ملک کے مختلتف علاقوں کی فضاؤں میں صرف تین گھنٹے کے دوران پتہ لگا کر تباہ کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روستوف کے علاقے میں دس ڈرون، بحیرہ آزوف کے اوپر سات ڈرون، کراسنودار کے علاقے میں چار ڈرون اور دیگر چار ڈرون ملک کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔