اسٹریٹیجک نوعیت کے 1000 ڈرون طیارے باضابطہ طور پر فوج کے حوالے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر 1000 ڈرون طیارے فوج کے چاروں فورسز کے آپریشن ٹیموں کے حوالے کردیے گئے۔
سحرنیوز/ایران: فوج کے روابط عامہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارے اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں اور فوج اور وزارت دفاع کے ماہرین نے 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور جدید خطروں کے مطابق تعمیر کیے ہیں۔
یہ ڈرون طیارے خودکش، حملہ آور، خفیہ کارروائی اور الیکٹرانک جنگ میں استعمال ہوسکتے ہیں اور بحری، فضائی اور زمینی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔
اس موقع پر فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ یہ ڈرون طیارے خطروں کے مطابق، تیز رفتار فوجی کارروائی اور ہر جارح فورس کے مقابلے نیز اسٹریٹیجک برتری کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel