Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر قطر کی تنقید

قطر کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این  بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں مسائل و مشکلات کا حل نہیں ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ  نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے اور سفارتی طریقے کو مد نظر رکھے اس لئے کہ علاقہ کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کیں۔

ٹیگس