Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں چاقو سے حملہ، کئ زخمی

امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی میشیگن کے شہر ٹراوریس میں والمارٹ مال میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا:  اسپتال کے  ذرائع نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم کہا ہے کہ ضروری ہوا تو جدید اطلاعات فراہم کی جائیں گی اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی گاڑیاں المارٹ مال کے سامنے پہنچ گئیں۔

گرینڈ ٹراؤریس کی پولیس نے تحقیقات جاری رہنے تک عوام سے جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ 

پولیس نے اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ میشیگن کے گورنر نے کہا ہے کہ ان کا آفس اس وحشتناک خبر کے بارے میں پولیس سے رابطے میں ہے ایف بی آئی کے نائب سربراہ بونگینو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایف بی آئی حکام ہرطرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

ٹیگس