پاکستان: کربلا کے زائرین کو زمینی راستے سے جانے کی اجازت نہيں
Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ زیارت اربعین کے لیے زائرین کو صرف عراق و ایران کےفضائی سفر کی اجازت ہوگی۔یہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ہزاروں پاکستانی زائر زمینی راستے سے ایران آتے رہے ہيں
محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کرکے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب مختلف سیاسی اور مذہبی حماعتوں نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان سے کم مالی توانائی رکھنے والے ہزاروں زائرین، اربعین کے موقع پر ایران کے راستے کربلا جاتے ہيں۔