Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جلد ہی اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جلد ہی اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورہ نیویارک کے موقع پر العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ اگست کے اوائل میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارت کاری اور دانشمندانہ طرز عمل کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی میں کمی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے قریبی رابطے میں ہوں، ہم قریبی پڑوسی ہیں اس لیے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سمیت حالیہ واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی غلط اقدام سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، خواہ یہ اقدام ایک دوست اور تعاون کرنے والے ملک کی طرف سے کیا گیا ہو، لہٰذا ہماری پالیسی ہے کہ صحیح کو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہیں اور ہر اقدام کے بارے میں سچ بولیں۔

ٹیگس