انسانی حقوق کی تنظیم : فضائی امدادی غزہ کے عوام کی توہین
Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ فضائی امدادی کھیپ کی ترسیل غزہ کے عوام کی توہین ہے اور اس سے علاقے میں بھوک مری روکنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔
سحرنیوز/عالم اسلام:
یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ فضائی مدد کی ترسیل، فلسطینیوں کی تحقیر، ان کے عزت نفنس کی توہین اور صیہونی حکومت کے فوجی و سیاسی اہداف کوآگے بڑھانے کے مترادف ہے۔
یورو میڈ ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ مہینوں کی سخت بھوک کے بعد فضائی امدادکی ترسیل، غزہ کے عوام کی انساندوستانہ ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتی اور یہ المناک صورت حال، غزہ کے عوام کو بھوکا رکھنے کی اسرائیلی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔