Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • خان یونس میں صیہونی فوجیوں پر حملہ، صیہونی فوج نے بھی اعتراف کیا

اسرائیلی میڈیا نے خان یونس میں صیہونی فوج کی بکتربند گاڑی پر القسام بریگیڈ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا ذرائع نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ فلسطینی استقامت کے مجاہدین نے ایک ٹنل سے نکل کر اسرائیلی بکتر بند گاڑی میں ایک دھماکہ خیز چیز نصب کردی اور اس کے بعد اسے دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور ایک سخت زخمی ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کی بکتربند گاڑیاں ، مشرقی خان یونس میں القسام کے گھات لگا کر کئے جانے والے ایک حملے میں تباہ ہوگئی ہیں۔

المیادین کے مطابق القسام نے اینٹی ٹینک میزائل یاسین ایک سو پانچ سے صیہونی حکومت کی تین بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہےالقسام کا کہنا ہے کہ صیہونی بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں

 

 

ٹیگس